اشتہار

صحافی ذیشان بٹ قتل : سپریم کورٹ کا مرکزی ملزم کو15 دن میں گرفتارکرنےکا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سمبڑیال میں صحافی ذیشان بٹ کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو 15 دن میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سمبڑیال میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے عدالت کوبتایا کہ اب تک مرکزی ملزم گرفتار نہیں کرسکے جس پرعدالت نے صحافی ذیشان بٹ کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو 15 روز میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ جانتے ہیں معاملہ کتنا اہم ہے، خود احساس کریں۔

خیال رہےکہ 14 اپریل کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب پولیس کو ذیشان بٹ کے قتل کے مرکزی ملزم کو 10 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔


صحافی ذیشان بٹ قتل

یاد رہے کہ صحافی ذیشان بٹ کو گزشتہ ماہ 27 مارچ کو سمبڑیال میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ دکانداروں پرعائد کیے جانے والے ٹیکس کے حوالے سے معلومات لینے یونین کونسل بیگوالا کے دفتر پہنچنے تھے۔

ذیشان بٹ پر تین گولیاں فائر کی گئی تھیں جس کے بعد مرکزی ملزم یوسی چیئرمین عمران چیمہ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں