اشتہار

’آج پھر اُس کی یاد آگئی‘ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب ان سب کے نام جنہوں نے ’مس کمٹمنٹ‘ کو ایک نیا رنگ دیا ہے ’چُونا۔‘

- Advertisement -

ژالے سرحدی ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’آج پھر اس کی یاد آگئی، جب پان والے نے کہا ’کتنا چُونا لگاؤں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

واضح رہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی، وہ لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں بہت خوش ہوگیا تھا دوستوں کیونکہ قسمت نے میرے ساتھ بُرا کرنا بند کردیا تھا۔

ژالے سرحدی پھر کہتی ہیں کہ ’پر مجھے کیا پتا تھا کہ قسمت ڈنڈا لینے گئی ہے۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’قسمت کے کھیل نرالے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں