اشتہار

”کیا میں عمارتوں سے زیادہ لمبی ہوں“ ژالے سرحدی کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنی نئی تصاویر مداحوں سے شیئر کی ہیں جن میں انہیں ایک کثیر المنزلہ عمارت کی بالکونی میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

ژالے سرحدی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا میں عمارتوں سے زیادہ لمبی ہوں؟ اداکارہ کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے اور ان پر تبصرے بھی جاری ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

- Advertisement -

کچھ روز قبل ژالے سرحدی نے جوتے کی خریداری کے وقت پیش آنے والے غیر معمولی تجربے کے بارے میں مداحوں کو بتایا تھا۔ ژالے سرحدی نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ژالے سرحدی نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”جب میں جوتا خریدنے جاتی ہوں تو اس کے مقابلے میں مجھے باقی چیزیں دھندلی نظر آتی ہیں۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

اس سے قبل ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے رائے مانگی تھی جسے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا تھا۔

ژالے سرحدی نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”آپ کی رائے میں کیا چیز اہم ہے، برائے کرم تبصرہ کریں۔“ ویڈیو میں انہوں نے پوچھا تھا کہ ”سورج زیادہ اہم ہے یا چاند، مجھے لگتا ہے کہ چاند زیادہ اہم ہے کیوں کہ چاند رات کو روشنی دیتا ہے۔“

ویڈیو میں اداکارہ سے پوچھا جاتا ہے کہ تو پھر سورج کیا کرتا ہے؟ اس پر ژالے مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”سورج بھی دن میں روشنی دیتا ہے لیکن دن میں روشنی کی کیا ضرورت ہے۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں