بھارتی بکیز کے جال میں ایک اور کرکٹر، اعتراف کر لیا

بھارتی بکیز کے ہاتھوں ایک اور انٹرنیشنل کرکٹر کو جال میں پھنسانے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے کوکین اور ہزاروں ڈالرز کے عوض میچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا۔
بھارتی بکیز کا شکار بننے والے برینڈن ٹیلر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ آئی سی سی مجھ پر میچ فکسنگ کی پیشکش پر دیر سے رپورٹ کرنے پر پابندی لگانےوالی ہے۔
To my family, friends and supporters. Here is my full statement. Thank you! pic.twitter.com/sVCckD4PMV
— Brendan Taylor (@BrendanTaylor86) January 24, 2022
ٹیلر نے کہا کہ دوہزار انیس میں بھارتی سٹہ بازوں نے بزنس ڈیل کہہ کر پندرہ ہزار ڈالرز دئیے تھے لیکن انہوں نے کبھی میچ فکسنگ نہیں کی۔
سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نےپیشکش کی رپورٹ میں اس لیے تاخیر کی کیونکہ انہیں سٹےبازوں کی جانب سے فیملی کیلئےخطرہ تھا اب انہیں احساس کہ آئی سی سی میرے خلاف کئی پابندیاں عائد کرنے جارہی ہے۔