تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

زمبابوین کرکٹر سکندر رضا نے تاریخ رقم کردی

دبئی: زمبابوے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشںل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا ہے جس میں سکندر رضا کو اس ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

سکندر رضا نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ کر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اسی کے ساتھ ہی آل راؤنڈر سکندر رضا پلیئر آف دی منتھ قرار پانے والے زمبابوے کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں

واضح رہے کہ حال ہی میں زمبابوے نے بنگلا دیش کو تین میچوں کی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کو بھی ایک میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا، زمبابوے کی جیت میں سکندر رضا نے اہم کردار تھا۔

زمبابوین کرکٹر کو پلیئر آف دی منتھ میں نامزد کرنے کی بڑی وجہ سکندر رضا کی جانب سے تین سینچریاں کرنا شامل تھا۔

Comments

- Advertisement -