تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

زمبابوے کے صدارتی انتخابات میں ایمرسن منانگاگوا کامیاب قرار

ہرارے: زمبابوے میں صدارتی انتخابات میں ایمرسن منانگاگوا کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے نتائج کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حکمران جماعت کے امیدوار ایمرسن منانگاگوا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

ہرارے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایمرنسن منانگاگوا کو تقریباً 51 فیصد ووٹ حاصل ہوئے اور ان کے حریف نیلسن شامیزا 44 فیصد سے زائد ووٹ ملے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن سیاسی جماعت ایک ڈی سی کے ترجمان نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کو جعلی قرار دیا ہے، منانگاگوا کا تعلق حکمران زاؤ پی ایف پارٹی سے ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد ہنگامہ آرائی میں چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں وزیر سیاحت کی رشتے دار بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ صدر رابرٹ موگابے کے طویل اقتدار کے بعد زمبابوے میں یہ پہلے صدارتی انتخابات تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -