تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

زوم ایپ استعمال کرنے والوں‌ کے لیے خبر

کیلی فورنیا: ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن زوم کی آمدنی میں چار گناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق زوم کمپنی کی جانب سے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہےکہ کمپنی کی آمدنی میں چار گنا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق زوم کی مجموعی آمدنی اضافے کے بعد 777.2 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: زوم ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا اعلان

ایپلیکیشن کے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے تجزیہ کاروں نے آمدنی کا تخمینہ 694 ملین ڈالر لگایا تھا مگر سہ ماہی کی رپورٹ میں جو اضافہ دکھایا گیا وہ توقع سے کہی زیادہ ہے۔

ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زوم کے سب سے زیادہ صارفین کی تعداد برطانیہ میں ہے جبکہ کچھ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ آئندہ برس صارفین کی تعداد اورپہلے کوارٹر کی آمدنی میں 5 فیصد تک کمی بھی ہوسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا کے تقریباً ہی دفاتر بند کرنے اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، اداروں کی انتظامیہ نے آپسی رابطوں اور دفتری اجلاسوں کا انعقاد اسی ایپ پر کیا جس کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -