جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے اغواء سے متعلق اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے مبینہ اغواء کا معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ کلری تھانے میں اغواء کی دفعہ365کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مذکورہ مقدمہ ٹیکسٹائل منیجر عمران ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ وقوعہ کے روز کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد اپنے دوست قیصر کے ہمراہ کلفٹن جارہے تھے، شام6بجے ذوالفقاراحمد کے اغوا کی اطلاع فون پر ملی۔

- Advertisement -

ایف آئی آر کے مطابق 8مسلح افراد نے ذوالفقار احمد اور قیصر کو گاڑی سے نیچے اتارا، مسلح افراد ذوالفقار احمد اور قیصر کو اپنی گاڑی میں ساتھ لے گئے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے کچھ دور جاکر مغوی قیصر کو گاڑی سے اتار دیا اور ذوالفقاراحمد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے، ذوالفقار احمد کا موبائل فون بھی تب سے مسلسل بند ہے۔

مزید پڑھیں : کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد دو روز سے لاپتہ

واضح رہے کہ مغوی ذوالفقار احمد کے اہل خانہ نے گزشتہ روز بھی تھانے میں ایف آئی آر کے لیے درخواست دی تھی لیکن دو دن گزر جانے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔ 

بعدازاں پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر ذوالفقار احمد کے اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جولائی تک جواب طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ذوالفقار احمد پراچہ ٹیکسٹائل اور میزان آئل کے بھی مالک ہیں اور ان دنوں ان کی کمپنی کولا نیکسٹ پاکستان میں بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں