بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکے قرض کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

ٓپاکستان نےآئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا مزید قرض واپس کردیا۔ سستا ہوتا ڈالر ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعے کو مہنگا ہوگیا۔ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک اور قسط کامیابی سے ادا کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایس بی اے قرض کی 25 ویں قسط ادا کی ہے۔۔پاکستان جولائی 2011 سے اب تک ایس بی اے پروگرام قرض کے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر آئی ایم ایف کو ادا کرچکا ہے۔

ستمبر 2015 تک اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے مزید 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان نے آئی ایم ایف کو ادا کرنا ہیں۔ ادھرادائیگیوں کے دباؤ کے باعث بے قدر ہوتے ڈالر کی قدر میں جمعے کو پھراضافہ دیکھا گیا۔

- Advertisement -

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر105 روپے52 پیسےکا ہوگیا۔ اسی طرح اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے بڑھکر 105 روپے 25 پیسے ہوگئی ۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں