تازہ ترین

امریکہ سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں بلڈ مون کا نظارہ

کراچی: چاند کی سفیدی تو مشہور تھی لیکن سرخ چاند کا نظارہ امریکہ سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں کیا گیا۔

دنیا بھر کے بیشتر ممالک کے ماہر فلکیات اور عام لوگوں نے سفید سے سرخ ہوتے چاند کا نظارہ کیا، فی الوقت پاکستانی سیاست کے بیرو میٹر سمجھے جانے والے شہر لاہور کے مکینوں کو بھی سرخ چاند گرہن نظر آیا۔ بھارت کے مشرقی علاقوں میں چاند گرہن دیکھا گیا ۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زمین، چاند، سورج اور مریخ کے بیک وقت ایک دوسرے کے سامنے آنے پر “خونی چاند گرہن نمودار ہوتا ہے۔

امریکا، لاطینی امریکہ ،کینیڈا، جاپان، چین، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بلڈ مون دیکھا گیا، فلوریڈا سے کیلی فورنیا تک یہ چاند گرہن بالکل صاف اور واضح طور پر دیکھا گیا۔

دوسری جانب یورپ، افریقہ اور برازیل کے مشرقی حصے میں رہنے والے افراد سرخ چاند گرہن کا نظارہ نہیں دیکھ سکے، یہ اس سال ہونے والا دوسرا چاند گرہن ہے۔

Comments

- Advertisement -