جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ایبولا وائرس،حفاظی انتظامات مکمل کر لئےگئے ہیں ، سائرہ افضل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ابیولا وائرس کی جانچ پڑتال کے لئے ہوائی اڈوں پرانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں وزارتِ قومی صحت کے اجلاس میں وزیرِمملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ابیولا وائرس سے متعلق صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، پمز اسپتال میں ابیولا وائرس کا آئسولیشن وارڈ قائم کیا جائے گا۔

اجلاس میں عالمی ادارہ صحت، پاک فوج اورصوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، صدر ممنون حسین نے ملک میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام انٹری پوائنٹس پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور باڈر انٹری پوائنٹس پراسکریننگ اور قرنطینہ کا نظام متعارف کرانےکی بھی ہدایت کی تھی۔

- Advertisement -

ایبولا نامی بیماری خون کے ذریعے ، جسمانی رطوبت اور بالواسطہ طور پر آلودہ فضاء سے پھیلتی ہے، دنیا بھر میں اب تک ایبولا وائرس سے چار ہزار چار سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن کی بڑی تعداد کا تعلق مغربی افریقہ سے ہے۔

ایبولا وائرس فروری میں گنی سے پھیلنا شروع ہوا تھا، ابیولا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں گنی، سیرالیون اور لائبریا شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں