اشتہار

ایران کے جوہری معاہدے پر مزاکرات کی ڈیڈلائن ختم

اشتہار

حیرت انگیز

ویانا: عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات ڈیڈلائن کے بعد بھی جاری رہینگے، ایرانی وزیرِخارجہ اپنی قیادت سے مزید مشاورت کیلئے ویانا سے تہران چلے گئے۔

ویانا میں ایران اور چھ  بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازع پر مذاکرات کی ڈٰیڈلائن حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تیس جون کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے مذاکراتی وفد کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کافی وقت درکار ہے اسی لیے وفود یکم جولائی کے بعد بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ کسی حتمی معاہدے پر پہنچا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں