اشتہار

بحیرۂ روم: کشتی ڈوبنے سے650 تارکین وطن ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی : بحیرۂ روم میں کشتی ڈوبنے سے ساڑھے چھ سو تارکین وطن کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطالوی حکام کا کہنا ہےکہ یہ کشتی جس پر سات سوغیر قانونی تارکین وطن سوار تھے، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اطالوی جزیرے لمپیدوسا کے جنوب میں لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبی اور اب تک جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق اب تک چوبیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ صرف پچاس افراد کے ہی زندہ بچنے کی اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق ابھی یہ تلاش اور بچاؤ کا آپریشن ہے مگر بعد میں لاشوں کی تلاش کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں