اشتہار

بلاول کےجلسے میں گونوازگوکی صدائیں بلندہوگی، شاہ محمودقریشی

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا:  شاہ محمود قریشی نے پیشگوئی کی ہے کہ اٹھارہ اکتوبر کو بلاول بھٹوزرداری کے جلسے میں بھی گونواز گو کی صدائیں بلند ہونگی۔

سرگودھا میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے ایک گیند سے دو وکٹیں گرانے کی بات کی تھی اور کل ملتان کے الیکشن میں نواز شریف اور آصف زرداری کی وکٹ ایک ساتھ گرا د، ایک طرف اس حلقے سے ذوالفقار علی بھٹو نے الیکشن جیتا تھا اور کل کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ضمات ضبط ہونا اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تبدیلی آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مک مکا ختم ہونا ہے، نواز شریف کو جانا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کو بھی ‘‘گو نواز گو’’ کہنا ہوگا، جنون پاکستانی سیاست میں بھونچال لے آیا ہے، جنون کا طوفان پرانی سوچ اور نظام کو بہالے جائے گا، عمران خان نوجوانوں کو ستاروں پر کمند ڈالنا سکھا رہے ہیں، جسے سیاست کی سوئنگ سیکھنی ہے تو ہمارے پاس آئے، سیاسی پختگی کیلئے ہم سے فری ٹیوشن لے۔

- Advertisement -

شاہ محمود نے کہا کہ قوم پنجاب میں طوفان اٹھتا دیکھ رہی ہے، اب طوفان کا رخ سندھ کی طرف مڑنے والا ہے، عمران خان 21 نومبر کو لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں۔اگر کسی نے سیاست کی ٹیوشن پڑھنی ہو تو عمران خان سے مفت ٹیوشن پڑھ لیں، اب عوام جاگ گئی ہے اور آپ سب کی باتوں میں نہیں آئے گی، اب بلے پر مہر لگے گی تو بلے بلے ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں