جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بینک برانچزکا قیام: پاک چین معاہدہ خوش آئند ہے،اسلام آباد چیمبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: (آئی سی سی آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے پاکستان اور چین میں بینک برانچوں کے قیام کے حوالے سے پاک چین معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

آئی سی سی آئی کے صدر مزمل حسین صابری کی سربراہی میں ایک اجلاس میں کہا گیا  ہے کہ پاک چین ایف ٹی اے پر دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے تیسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت خوش آئند ہے۔

آئی سی سی آئی کے اجلاس کے دوران دوسرے ممالک میں بینک برانچیں کھولنے کی شرائط میں نرمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

آئی سی سی آئی کے صدر مزمل حسین صابری نے کہا کہ چین میں پاکستانی بنکوں کی شاخوں کے کھلنے سے پاک چین تجارت میں اضافہ ہوگا جس سے ہماری معیشت اور مجموعی قومی پیداوار بڑھے گی۔

اس کے علاوہ اس سے ہمارا بینکنگ کا نظام بھی مستفید ہوگا۔

اہم ترین

مزید خبریں