بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

تارکین وطن کو مراعات وترغیبات کا حق دیاجائے،ایف پی سی سی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر احمد ملک نے حکومت پر زور دیا ہے کہ دیار غیرمیں مقیم پاکستانیوں کو مراعات، ترغیبات اور ووٹ ڈالنے کا حق دے کر قومی دھارے میں شامل کیا جائے تاکہ ملکی ترقی میں انکا کردار بڑھایا جا سکے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدات کے بعد ترسیلات ہی قومی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اورسماجی ترقی کا اہم سبب ہیں، جن کا حصہ جی ڈی پی میں ساڑھے پانچ فیصد ہے، اگر بیرونی امداد کے لئے انتھک کوششوں کے بجائے اس شعبہ کو توجہ دی جائے کیونکہ سالانہ چودہ ارب ڈالر بھیجنے والے نہ شرائط لگاتے ہیں اور نہ جواب میں کچھ مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو سالانہ تقریباًتین ارب ڈالر بطور سود ادا کئے جا رہے ہیں جو معیشت کے لئے ناقابل برداشت ہیں اسلئے قرض ادا کرنے کے لئے مزید قرض لیا جاتا ہے جس کا حل ترسیلات میں موجود ہے جودائمی ،بین الاقوامی اتار چڑھاؤ یا پابندیوں ، بد انتظامی اورکرپشن وغیرہ کے اثرات سے مستثنیٰ ہیں۔

 

اہم ترین

مزید خبریں