اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے سینیٹ انتخابات میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ، بادشاہ کے بلاوے پر سعودی عرب چلے گئے۔
PM Sharif’s lack of seriousness about Senate elections reflected in his sudden visit to KSA on eve of elections after being summoned by King
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 6, 2015
عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹ انتخابات میں منتخب پی ٹی آئی ارکان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف نے ثابت کردیا کہ قیادت اصول پسند ہو تو پارٹی ارکان بھی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں۔
Congratulations to all our successful candidates from KP. PTI only Party that gave tickets on merit & to people belonging to KP province. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 6, 2015
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خریدوفروخت روایت بن چکی ہے، تحریکِ انصاف پہلی جماعت ہے، جس نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آواز بلند کی۔
PTI has shown that if leadership is not corrupt & stands on principles then members of the Party will also adhere to the same.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 6, 2015
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے، جس نے اہلیت کی بنیاد پر ٹکٹ دیئے اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والوں کو بھی ٹکٹ دیئے گئے۔
PTI the first Party to raise the issue denounce vote buying & horse trading that had become acceptable norms in Senate elections.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 6, 2015