سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس لاسسز کو کم کر کے سات فیصد پر لانے کی حکمت عملی تیار کرلی, وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں کمپنیوں کے یو ایف جی لاسسز چار سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی یا گیا رہ فیصد ہیں جس کو کم کر کے سات فیصد تک لایا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں گیس کمپنیوں پر اوگرا اور دیگر غیر ملکی مالیاتی اداروں کی جانب سے یو ایف جی لاسسز میں کمی کرنے کا دباؤ ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں سال کے اختتام تک گیس مقامی پیداوار میں بھی سات فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔
حال ہی میں گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس میں کیا جانے والا اضافہ بھی آئی ایم ایف معاہدے کی ایک شرط ہے۔