اسلام آباد: سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کے باعث عالمی منڈی میں سونے قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مقامی منڈی میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار چارسو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک سو انتیس روپے کمی کے بعد چالیس ہزار چھ سو اکہتر روپے ہوگئی۔
نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں سونے کی فی اونس قیمت پانچ ڈالر کمی کے بعد بارہ سو گیارہ ڈالر ہوگئی جس کے بعد تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی سے مقامی طور پر سونے کے نرخوں میں مزید کمی متوقع ہے۔