اسلام آباد :سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے تمام انوسٹمنٹ بینکوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنا مکمل قانونی نام استعمال کریں تا کہ صرف لفظ بینک کے استعمال کے عوام کو ان کے کمرشل بینک ہونے کا احتمال نہ ہو،
ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق کاروباری نوعیت کے لحاظ سے انوسٹمنٹ بینک اور کمرشل بینک ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، لہٰذا انوسٹمنٹ بینکوں کو واضح طور پر لفظ ”انوسٹمنٹ بینک“ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق انوسٹمنٹ بینک اپنی مارکیٹنگ کے وقت بل بورڈز، سائن بورڈز، ویب سائٹس اور تمام اقسام کی دستاویزات پر لفظ ”انوسٹمنٹ بنک“ کا استعمال کرنے کے پابند ہوں گے،
اگر کسی انوسٹمنٹ بنک کے بارے میں کمرشل بینک ہونے کا ابہام موجود ہے تو ایسا انوسٹمنٹ بینک اس ابہام کو چار ہفتوں میں ختم کرکے 15 اگست 2014ءتک سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کا پابند ہو گا۔