اشتہار

عمران فاروق کیس میں افتخار حسین رہا، رابطہ کمیٹی کی قوم کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن/کراچی: عمران فاروق کیس کی تفتیش مکمل کرلی گئی لندن پولیس نے افتخارحسین کا نام خارج کر تے ہو ئے ان کو رہا کردیا ہے۔ افتخار حسین کو لندن پولیس نے گزشتہ برس لندن ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2010 میں نامعلوم افراد نے حملہ کر کے ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں قتل کردیا تھا جس پر لندن پولیس نے تفیش شروع کر تے ہو ئے کچھ افراد کو حراست میں لیا تھا اور مزید کچھ افراد کو انتہائی مطلقب قرار دیتے ہو ئے ان کی تلاش شروع کر دی تھی۔ گرفتار کئے جانے والوں میں ایک افتخار حسین بھی تھے جن کا تعلق ایم کیو یم سے بتایا گیا تھا۔ چوون سالہ افتخار حسین کو اسکارڈ لینڈ یارڈ نے چوبیس جون دوہزار تیرہ کو ہیتھرو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز لندن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت کرتے ہو ئے افتخار حسین کو رہا کردیا اور کہا کہ ان کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ افتخار حسین ضمانت پر رہا تھے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مزید کہنا تھا کہ افتخار حسین کے خلاف شواہد نہیں ملے۔

- Advertisement -

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں پولیس کو محسن علی سید اور کاشف خان کامران مطلوب ہیں۔

لندن پولیس کی جانب سے افتخار حسین کی رہائی کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افتخار حسین کا باعزت رہا ہونا حق و سچ کی فتح ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کےارکان نے میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن اور الطاف حسین کے کزن افتخارحسین کوڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں بری کئے جانے پر الطاف حسین ،افتخارحسین سمیت پوری قوم کومبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں