کراچی : پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز عمرہ کےٹکٹوں پر تیس ہزار روپے تک زائد وصول کر رہے ہیں، پاکستان میں مذہبی فریضہ سرانجام دینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔
ربیع اُلاول میں شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیرلائنز نے عمرہ کے کرایوں میں تیس ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بکُنگ دفاتر پر ٹکٹ موجود نہیں ہیں، دوسری طرف ایجنٹ ٹکٹوں پر تیس ہزار روپے تک اضافی وصول کر رہے ہیں ۔
پی آئی اے کے علاوہ ائیر بلو اور شاہین بھی عمرہ کے ٹکٹوں پر اضافی رقم وصول کر رہے ہیں۔ائیرلائنز ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر اورسعودی عرب کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کی وصولی عوام سے کی جارہی ہے ۔
پی آئی اے کی طرف سے بین اُلاقوامی پروازوں کے ساتھ اندرون ملُک پروازوں پر بھی وقتاً فوقتاً کرائے بڑھائے جانا عام سی بات ہے۔