فیصل آباد : نشاط آباد کے مکینوں کا گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے پولیس کے گلوبٹ کو پکڑ کر خوب دھلائی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نشاط آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو گزشتہ دو سال سے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ بندش کے خلاف مظاہرین نے احتجاجا ٹائروں کا آگ لگا کر روڈ بلاک کردی۔ برتن اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک تھی۔
مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر زبردستی سڑک کھولنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد مبینہ پویس کانسٹیبل الیاس نے مظاہرین پر پستول تان لیا۔
- Advertisement -
جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پیستول چھین کر اس کی خوب دھلائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔گیس بحال ہونے پرمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔