صارفین کے لیے نئے سال کا تحفہ ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 159ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد مقامی مارکیٹ کی قیمت میں 20000روپے تک کمی ہو ئی ہے ۔
جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرمیں دو سو پینتیس اورکمرشل سلنڈر میں905روپے کمی ہوگئی، عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق منگل سے کیا جائے گا، اوگرا قانون کے مطابق قیمتوں میں کمی نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی باردسمبرکے ماہ میں قیمت میں مسلسل کمی ہونا حکومت کی بہتر حکمت عملیکا ثبوت ہے۔