ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

کتا سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں سراغ رساں کتے ’گولڈی‘ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نظام آباد کے محکمہ پولیس میں تعینات سراغ رساں کتا گولڈی طبیعت بگڑنے کے باعث ہلاک ہوگیا تھا جس کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

کمشنر پولیس نظام آباد کلمیشور کی ہدایت پر گولڈی کی آخری رسومات ادا کی گئیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں اور اہلکاروں نے اس کی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کیا۔

- Advertisement -

آخری رسومات کے موقع پر پولیس بیانڈ کی دھن بجائی گئی اور اہلکاروں کے ایک دستے نے سلامی پیش کی۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نے گولڈی کی وفات پر کہا کہ اس نے 2016 میں محکمہ پولیس میں بطور سراغ رساں کتے کے شمولیت اختیار کی تھی، اس عرصے میں گولڈی نے اعلیٰ حکام کے دورے کے موقع پر حفاظتی انتظامات کیلیے فرائض انجام دیے۔

سراغ رساں کتا خاص طور پر اپنی سونگھنے کی تیز حس کی وجہ سے چیزوں یا لوگوں کا سراغ لگانے کیلیے تربیت یافتہ ہوتا ہے۔

مختلف نوعیت کی تربیت اور خصوصیات کے مطابق سراغ رساں کتوں کو مختلف مقاصد کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کہ جرم کی تفتیش، گم شدہ افراد، تلاش اور نجات، ماحولیاتی تحقیق ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں