کراچی: اسٹیٹ بینک نے شوگرملزمالکان کیلئے پانچ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کاشت کاروں کے بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کردی۔
اسٹیٹ بینک نےپانچ لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکےحوالے سےشوگر ملزکو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں،جس میں کہاگیا ہےکہ شوگر ملزبرآمدی معاہدےسمیت دیگرضروری دستاویزات کےساتھ اسٹیٹ بینک سےرجوع کریں۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کےمطابق شوگرملزمالکان کیلئےچینی کی برآمدکاشت کاروں کےبقایاجات کی ادائیگی سےمشروط ہوگی۔۔شوگرملوں کو اسٹیٹ بینک سےمنطوری ملنےکے 45 دن کے اندر چینی برآمد کرنا ہوگی، گذشتہ دنوں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےپانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی اجازت دی تھی۔