اشتہار

پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا، جنرل راحیل شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا ۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں مختلف کورسز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں سے دہشت گردوں کے خلاف شہری علاقوں میں بامقصد اور نتیجہ خیز کارروائیوں کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔

جبکہ سول اور فوجی قیادت کے مابین بڑھتا ہوا تعاون اور روابط ان کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کلیدی ثابت ہوگا ۔

- Advertisement -

مستقبل کی جنگی حکمت عملی اور طریقوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کی جنگوں کا طریقہ کار بدل رہاہے جبکہ ہمارا دشمن دہشت گردوں کی مدد کرکے ملک کو تنازعات میں الجھا کر عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افواج دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، پاکستان کسی ریاست کے خلاف پراکسی وار نہیں لڑرہا اور نہ ہی کسی کو پاکستان کے خلاف پراکسی کا استعمال کرنے دیا جائے گا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے ، اس کے لئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فوری حل چاہتا ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں