تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تپ دق کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تپ دق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال دو لاکھ چالیس ہزارکے قریب افرادتپ دق سے متاثر ہوتے ہیں۔

چوبیس مارچ دنیا بھر ٹی بی کے عالمی دن کے طور پر ،منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد تپ دق کی علامات اور بچاو سے متعلق آگاہی دینا ہے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ اوکے مطابق دنیا بھر میں ٹی بی کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے پاکستان میں ہر سال لگ بھگ دو لاکھ چالیس ہزارافرادکو ٹی بی ہوجاتی ہےجبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جن میں سے بیشتر تعداد خواتین کی ہے، پاکستان میں اس مرض میں مسلسل اضافہ کا سبب بر وقت تشخیص اور مکمل علاج نہ کرایاجانا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے مطابق تپ دق کےخاتمے کی مسلسل کوششوں کے باوجود دنیا کی ایک تہائی آبادی میں اس مرض کے جراثیم موجود ہیں جن میں سے دس فیصد لوگ بیمار ہو جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -