اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہترکرے،امریکی عہدیدار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکہ کے سیکریٹری تجارت پینی پرٹیزکر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستان کو امن و امان کی صورت حال اور پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کر نا ہونگے۔

جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور فری ٹریڈ معاہدے کیلئےکوشش جاری ہیں، منظوری امریکی کانگریس دے گی امریکہ قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، امریکی سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ پالیسوں کے عدم تسلسل کے باعث سرمایہ کاروں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے امریکی جی ایس پلس اسٹیٹس اور فری ٹریڈ معاہدے کیلئےکوشش کررہے ہیں لیکن اس کی حتمی منظور امریکی کانگریس نے دینی ہے۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جبکہ کرم تنگی ڈیم اور وزیرستان میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت بھی جاری ہے۔

جبکہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے سیکریٹری خارجہ جان کیری دورہ پاکستان کے موقع پر پانچ کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کرچکے ہیں۔ امریکی سیکریٹری تجارت نے کہا کہ تخلیق کارکے حقوق کا تحفط کئے بغیر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ممکن نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں