اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کردہ اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران اقتصادی معیشت میں بہتری آئی ہے، شرح نمو میں اضافہ، بجٹ خسارہ میں کمی، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی حالیہ ایک رپورٹ ایشین ڈویلپمنٹ آﺅٹ لک اپ ڈیٹ 2014ءمیں کہا ہے کہ بجلی کے بحران کو ختم کرنے اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے کئی سالوں پر مشتمل قومی کوششوں کی ضرورت ہوگی تاکہ مجموعی ترقی کے مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔

مالی سال 2014ءمیں جی ڈی پی کی شرح نمو 4.1 فیصد رہی ، جو اس سے پچھلے سال 3.7 فیصد تھی جبکہ 30 جون 2014ءکو اختتام پذیر ہونے والے سال کے دوران اس کا اندازہ 3.4 فیصد لگایا گیا تھا، اس دوران لارج سکیل مینو فیکچرنگ 4.0 فیصد اور بجلی کی سپلائی میں 3.7 فیصد بہتری آئی ۔

- Advertisement -

 رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کی کوششوں سے بجٹ خسارہ 5.5 فیصد تک لایا گیا جو گزشتہ تین سال کے دوران اوسطاً 8 فیصد تھا، مالی سال 2014ءکے دوران کل اخراجات میں 19.8 فیصد تک کمی آئی جو اس سے پچھلے سال 21.4 فیصد تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2015ءمیں حکومت پاکستان اپنے اقتصادی ایجنڈے پر اطمینان بخش پیشرفت کرے گی ، جس میں توانائی کے ۔شعبہ میں اصلاحات ، سرکاری کاروباری اداروں کی نجکاری، ایمپورٹ ٹیرف کو متناسب بنانا اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانا شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں