اشتہار

پشاور: نادرا کے عملے کی بے جا ضد، بزرگ شہری کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں نوکر شاہی کی بے جا ضد نے بزرگ شہری کی جان لے لی ، شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے زبردستی دفتر بلایا گیا، جس کے باعث بیمار شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پشاور کے لاہوری محلے میں رہائش پزیر ساٹھ سالہ غلام غوث کے شناختی کارڈ کی مدت پوری ہوچکی تھی، غلام غوث کا بیٹا اپنے والد کے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے نادرا کے دفتر گیا تو اہلکاروں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے درخواست گزار کا دفتر آنا ضروری ہے۔

اب بیٹے نے لاکھ کہا کہ اس کے والد کی عمر زیادہ ہے اور صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ سخت موسم میں نادرا کے دفتر آسکے لیکن نادرا کے عملے نے اس کی ایک نہ سنی اور اپنی ضد پر اڑا رہا، غلام غوث کا بیٹا اسے لے کر نادرہ کے دفتر پہنچا، جہاں سخت سردی سے بوڑھے غلام غوث پر دورہ پڑ گیا اور وہ چل بسا۔

- Advertisement -

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بزرگ شہری مراعات کے حقدار ہیں لیکن سرکاری دفاتر کے عملے کی لاعلمی کے باعث اکثر بزرگ شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
       

Comments

اہم ترین

مزید خبریں