لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی انڈیا کی مالی امداد کی پیشکش مسترد کردی، پی ایچ ایف نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی پیشکش مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے پیسے نہیں چاہیئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دو ٹوک الفاظ میں بھارتی ہاکی فیڈریشن کو انکار کردیا۔
انڈین ہاکی فیڈریشن نے ہفتے کی روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا تھا۔ جس کو ٹھکرا دیاگیا۔ پی ایچ ایف کو کی گئی ای میل میں انڈین ہاکی فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فنڈز نہیں تو ہم سے لے لو۔
، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کئی گئی ای میل میں بھارتی ہاکی فیڈریشن نے اس مؤقف کا اظہار کیا تھا کہ ہاکی کی ترقی کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، لہٰذا پاکستان کواولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ لازمی کھیلناچاہیئے
سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن کی پیشکش پر شکر گزار ہیں، امید ہے حکومت جلد پی ایچ ایف کو مالی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیگی۔
واضح رہے کہ پی ایچ ایف نے فنڈرز کی عدم دستیابی کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ وقت سے پہلے ختم کردیا تھا۔ ہاکی فیڈریشن نے حکومت سےپچاس کروڑروپےفنڈزکی درخواست کی تھی، اور پاکستان ہاکی فیڈریشن تاحال ان فنڈز کی فراہمی کی منتظر ہے۔