تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پیٹرولیم کمپنیاں دو ماہ کا ذخیرہ رکھیں، وزیرِاعظم

اسلام آباد: پیٹرول کا بحران کافی حد ختم ہوگیا مگر وزیرِاعظم اب بھی پریشان ہیں، وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو تنبیہ کی کہ آئندہ ایسی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کمپنیاں دو ماہ کا ذخیرہ رکھیں۔

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت پٹرولیم بحران پر اجلاس میں نواز شریف نے پیٹرولیم کمپنیوں کو آئندہ دو ماہ کے پیٹرول ذخائر برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کردیں۔

اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پیٹرول کی طلب اوررسد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی فراہمی کیلئے متعلقہ وزارتیں رابطے مربوط بنائیں اور میڈیا کے زریعے شہریوں کو پیٹرول کی سپلائی سے آگاہ رکھا جائے ۔

دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیڑولیم کےاجلاس میں سیکر یٹری پیٹرولیم ارشد مرزا نے بتایا کہ ملک میں فرنس آئل کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے، بجلی کے بحران کا کوئی خدشہ نہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے ملک میں پیٹرول کے شدید بحران کا نوٹس لیتے ہوئے 4 ذمہ دار افسران کو معطل کردیا تھا۔

اس سے قبل وزیراِعظم نواز شریف کی زیرِصدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں پیٹرول کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم نے سیکریٹری پیٹرولیم عابد سعید، ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم نعیم ملک، ڈی جی آئل محمد اعظم اور ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔

وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو پیٹرول کی صورتحال فوری بہتر بنانے  اور  صوبوں کو پیٹرول کی بلیک میں فروخت چیک کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

Comments

- Advertisement -