اسلام آباد: پاکستان آئندہ سال کے دوران چاولوں کی برآمد ات کو 5 ارب ڈالر تک لے جائے گا ، پاکستان کی چاول کی موجودہ برآمدات اڑھائی ارب ڈالر سالانہ ہیں۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، بروقت بارشیں نہ ہونے ، نہری پانی کی قلت ، اکثر علاقوں میں زیر زمین پانی کھارا ہونے ۔
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بیجوں ، کھادوں ، زرعی ادویات ، زرعی آلات ومختلف زرعی مداخل کے اخراجات بڑھنے سمیت دیگر مسائل کے باوجود پاکستان میں وسیع پیمانے پر چاول کی اچھی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آئندہ ایک سال کے دوران چاول کی برآمد کا حجم 5ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔