کراچی: فیصل آباد میں گھن گھرج، جلائوگھیرائو سے سرمایہ کار سہم گئے، بلندی کی جانب محو پروازکراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی۔
پچھلےایک ہفتےکی مسلسل تیزی کےبعد پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئےکاروباری ہفتےکا آغاز بھی مثبت اور تیزی کےرجحان کےساتھ ہوا تاہم فیصل آباد میں جوں جوں صورتحال خراب ہوتی گئی اُس کےساتھ ساتھ مارکیٹ میں کاروبار اُتار چڑھائوکا شکار اور سرمایہ کاروں کےاعتمادکاگراف نیچےگرتاگیا۔
یوں گذشتہ ہفتےہر روز نیا ریکارڈ بنانےوالی مارکیٹ پیرکو نیا ریکارڈ نہ بنا سکی اور تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 138 پوائنٹس گرکر 32010 پوائنٹس پر بند ہوا۔