تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کراچی:دیواریں گرنے اورکرنٹ لگنے سے بچےسمیت 5افرادجاں بحق

کراچی: رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، بارش ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں اچانک گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں نشیبی علاقے زیرآب آگئے اورکئی علاقوں میں سائن بورڈ اور درخت گرگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،  بارش ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے تریسٹھ میں سے پانچ گرڈ اسٹیشن سے سپلائی متاثر ہوئی جبکہ اکتالیس فیڈرز ٹرپ ہوئے، صبح ہوتے ہی متاثر ہونے والی تمام ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشن کو بحال کردیا گیا ہے۔

فیڈرز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، بلدیہ ٹاؤن نیول کالونی اورمیٹروول سائٹ میں دیواریں گرنے سے خاتون اور بچہ سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے، بفرزون میں کرنٹ لگنے سے دو افراد چل بسے۔

Comments

- Advertisement -