تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

یمن: ایرانی سفارتخانہ سعودی اتحاد کی بمباری کی زد میں، ایران کی سعودی عرب کو دھمکی

یمن: یمن میں ایرانی سفارتخانہ سعودی اتحاد کی بمباری کی زد میں آگیا ، ایران نے مزید حملوں کی صورت میں سعودی عرب کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی ہیں۔

ایران نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ایرانی سفارتخانے کو سعودی اتحادی افواج کی جانب سے دو بار نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے سفارتخانے کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیکیورٹی کونسل حملے پرفوری ردعمل ظاہر کرے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا تو سعودی عرب کوسنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

دوسری جانب یمنی سرحد کے قریب دو سعودی شہریوں کی ہلاکت کے بعد سعودی افواج نے سرحدی علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کیے، جس کے نتیجے میں انیس شہری ہلاک ہوگئے، یمن میں حوثی قبائل کے خلاف گیارہ ہفتوں سے جاری فضائی حملوں میں سعودی اتحادی افواج کو واضح کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

حوثی قبائل کی جانب سے تاحال شدید مزاحمت کی جارہی ہے جبکہ کئی علاقے حوثی قبائل کے کنٹرول میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -