جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، برنی سینڈرز

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر میں بھارتی اقدامات پر کوئی تنقید نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی اخبار میں مضمون لکھا ہے جس میں انہوں مودی سے انسانی حقوق کا مسئلہ نہ اٹھانے پرڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق بنیادی عنصرہے، کشمیرمیں بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کی دیگرمصائب کے ساتھ علاج معالجہ تک رسائی بھی نہیں۔

- Advertisement -

امریکی سینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پرچپ سادھ کرمودی کی ریلی میں شرکت کی، ملاقات میں دوستی کی بازگزشت اورانسانی المیے پر خاموشی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکا کا عالمی لیڈرشپ کا کردارتہس نہس کردیا، کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ ملاقات میں اٹھانا چاہیے تھا۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کشمیرسے پابندیاں اٹھانے، ذرائع مواصلات کی بحالی کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیرمیں حالیہ اقدامات پریشان کن ہیں۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے کشمیرمیں بھارتی اقدامات پر کوئی تنقید نہیں کی، ٹرمپ کوعالمی انسانی قوانین کی حمایت میں واضح طور پر بات کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، ٹرمپ اقوام متحدہ کی نگرانی میں دونوں ممالک میں تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں