تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

آج ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی برسی ہے

آج 17 دسمبرکو عالم اسلام کے عظیم اسکالر ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی بارہویں برسی ہے۔ڈاکٹر محمد حمید اللہ 9 فروری 1908ءکو حیدرآباد (دکن) کے ایک ذی علم گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مدرسہ نظامیہ سے مولوی کامل اور جامعہ عثمانیہ سے بی اے، ایم اے اور ایل ایل بی کے امتحانات پاس کئے اور 1932ءمیں جرنی کی بون یونیورسٹی سے ڈی فل کیا۔ ان کی اعلیٰ قابلیت کے باعث انہیں بون یونیورسٹی میں لیکچرر مقرر کیا گیا۔

بعدازاں وہ پیرس آگئے جہاں انہوں نے ڈی لٹ کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر محمد حمید اللہ سات دہائیوں تک علم کی روشنی پھیلاتے رہے۔ وہ متعدد علمی اداروں سے وابستہ رہے۔ انہوں نے سات زبانوں میں سو سے زیادہ کتابیں اور ایک ہزار سے زیاہ مضامین تحریر کئے۔ وہ 22 زبانیں جانتے تھے۔ وہ قرارداد مقاصد کی منظوری کے وقت پاکستان آئے اور اس وقت حکومت پاکستان نے ان سے اہم مشورت اور معاونت حاصل کی۔ انہوں نے جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں بارہ لیکچر بھی دیئے جو خطبات بہاولپور کے نام سے مشہور ہوئے۔

ڈاکٹر محمد حمید اللہ نے قرآن پاک کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا اور فقہ حدیث اور سیرت النبی کے مختلف پہلوﺅں پر لاتعداد کتابیں تحریر کیں۔ ان کا ایک بڑا کارنامہ صحیفہ ہمام ابن منبہ کی تدوین ہے۔ 101ھ میں تحریر کردہ اس کتاب کی مختلف جلدیں دنیا کے مختلف ممالک کے کتب خانوں میں محفوظ تو تھیں مگر کوئی انہیں یک جا کرنے والا نہ تھا۔ ڈاکٹر محمد حمید اللہ نے انہیں مدون کرکے شائع کیا۔ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی تحریروں کی بدولت امریکا، یورپ اور افریقہ میں اسلام بھی بڑی سرعت سے پھیلا اور صرف فرانس میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر محمد حمید اللہ کو ہلال امتیاز کا اعزاز عطا کرکے اپنے اس اعزاز کی قدر و قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ڈاکٹر محمد حمید اللہ 17 دسمبر 2002ءکو جیکسن ولے، فلوریڈا امریکا میں وفات پاگئے جہاں وہ علاج کی غرض سے مقیم تھے۔

Comments

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں