جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بلوچستان سے پورے ملک کی تقدیربدل سکتی ہے، افتخارعلی ملک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سارک چیمبر کے نائب صدر اور ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک نے کہا ہے کہ حکومت اور تاجر برادری کو معدنیات کی دولت سے مالا مال بلوچستان کی ترقی کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے نہ صرف اس صوبہ بلکہ پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

کوئٹہ چیمبرکے صدر موسیٰ کاکڑ کی جانب سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں بلوچستان کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی اور یہاں بزنس چیمبروں اور ویمن چیمبروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں ایس ایم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے برآمدکنندگان کو بین الاقوامی نمائشوں میں ترجیحی شرکت کا موقع دیا جائے گااور یہاں کے مدفون خزانوں کو نکالنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

- Advertisement -

میاں ادریس نے کہا کہ بلوچستان میں غربت، بے روزگاری، جہالت اور اقتصادی حالات ہمارے لئے ایک چیلنج ہیں جس کے لئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں