اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حکومتی مالیاتی اداروں نے کراچی اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی تیزی میں بدل گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کیلئےحکومتی مالیاتی ادارے حرکت میں آگئے۔

گزشتہ روز تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھنےکےبعد آج بھی اسٹاک مارکیٹ کے آغاز میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کیلئے بڑے مالیاتی ادارے حرکت میں آگئے ۔

اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے دو ارب روپے سے زائد کی خریداری کی گئی۔ حکومتی اداروں میں نیشنل بینک پاکستان، اسٹیٹ لائف اور این آئی ٹی شامل ہیں۔ جبکہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسی کروڑ سےایک ارب روپے کے شیئرز کی خریداری کی۔ خریداری تیل، گیس،بینکوں اور فرٹیلائزر کے شیئرز میں دیکھی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں