اسلام آباد : روال مالی سال 2014-15ء کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2014ء ) میں خام تیل اور غذائی مصنوعات کی درآمد میں 7.34 فیصد اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ان دو مصنوعات کی درآمد جولائی تا اکتوبر 2014ء کے دوران 7.02 بلین ڈالر رہی جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ میں 6.54 بلین ڈالر پر تھیں ۔
پاکستان کی طرف سے خام تیل اور غذائی مصنوعات کی درآمد میں اضافہ جولائی 2014ء کے بعد سے پہلی بار اضافہ ہوا ، غذائی اشیاء کی درآمد میں 41.65 فیصد سے 1.954 بلین ڈالر اضافہ ہوا۔
پام آئل کی درآمد میں 4.37 فیصد ‘ دالوں کی درآمد میں 28.13 فیصد اور دوسری متفرق غذائی مصنوعات کی درآمد میں 97.65 فیصد اضافہ ہوا۔
شماریاتی رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل کی درآمد کا خرچہ جولائی تا اکتوبر کے دوران بڑھ کر 5.066 بلین ڈالر پر آگیا ، خام تیل (کروڈ) کی درآمد 3.56 فیصد اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 0.73 فیصد کمی واقع ہوئی۔