ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِحراست چارڈاکوہلاک ،دوفرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست چارڈاکوہلاک ہوگئےجبکہ دوفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں چارڈاکوؤں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

پولیس کے مطابق علی حسن ،عثمان ،نور خان عرف سہیل نامی چاروں ڈاکو زیرِحراست تھے۔ جنہیں تفتیش کے لئے لے جایاجارہاتھا کہ ساتھی ڈاکووں نے انہیں چھڑانے کے لئے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے زیرِ حراست چاروں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی فرارہوگئے۔ پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیں۔ جبکہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ انہی ملزمان نے کچھ روز قبل مزنگ کے علاقے میں ایک دکان میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر کامران شہزاد کو قتل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں