site
stats
خیبر پختونخواہ

نوشہرہ میں فائرنگ،دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

نوشہرہ: شہرکے نواحی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے چراٹ روڈ پرموٹرسائیکل پرسوارنامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں دو خواتین شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد واردات کرکے باآسانی موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرشواہد کی تلاش شروع کردی ہے اورجاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top