دسمبر کا مہینہ دنیا بھر میں پھیلے مسیحیوں کے لئے انتہائی متبرک ہئ کیونکہ انکے عقائد کے مطابق اب سے 2013 سال قبل اسی مہینے کی 25 تاریخ کو حضرت عیسیٰ اس دنیا میں تشریف لائے۔
اس موقع پر مسیحی برادری برکات کے حصول کے لئے مختلف دعائیہ تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
آل چرچز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر ِاہتمام کرسمس کارنیول ڈنر کے نام سینٹ اینڈریوز چرچ میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ابتدائی دعا پاسٹر بنجمن نے کروائی جس میں انھوں نے پاکستان میں بسنے
والے مسیحیوں کے لئے امن اور ہم آہنگی کی خصوصی دعا کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ہارون بھٹی تھے جو کہ مسیحی برادری کے قومی سطح کے لیڈر ہیں اور انکا تعلق دی فور اسکوائر چرچ سے ہے۔
آل چرچز یوتھ آرگنائزیشن کے بانی اور صدر گلریز پاشا نے بھی اس پر مسرت تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سینٹ اینڈریوز چرچ کے کوائر نے مزہبی گیت گا کر حضرت مسیح سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔
تقریب میں شرکت کے لئے تہمینہ طارق جو کہ ایک مشہور مسیحی پرستار ہیں اور راولپنڈی سے تعلق رکھتی ہیں خصوصی شرکت کے لئے کعراچی تشریف لائیں اور انکی مدھر آواز میں مذہبی گیتوں نے ماحول پر ایک خاص کیفیت طاری کردی جس میں حاضرین حضرت مسیح کے لئے اپنی عقیدت کا والہانہ اظہار کرنے لگے۔