منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چورانوےکمپنیوں کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے کمپنیز آرڈیننس 1984اور دیگر انضباتی قوائدکی خلاف ورزی کرنے پر چورانوے (94)کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں ،جبکہ اکیس (21)کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو ، ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کے خلاف کارروائی مکمل کی گئی۔

ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق انفورسمنٹ ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے یہ نوٹس کمپنیوں کی جانب سے شراکت داروں کاسالانہ اجلاس طلب نہ کرنے اور کمپنیوں کے سالانہ فنانشل سٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے پر جاری کئے، کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن 245(1) bاور233(5)کے مطابق تمام کمپنیاں اپنی فنانشل رپورٹ کمیشن اور کمپنی رجسٹریشن آفس میں الگ الگ جمع کروانے کی پابند ہیں۔

ترجمان کے مطابق جنوری کے دوران اکیس کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈائریکٹرز اور کمپنیوں کے آدیٹرز کے خلاف کارروائی مکمل کی گئی جبکہ ایک کمپنی پر ٹیک اور آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر آرڈر جاری کرتے ہوئے بارہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، جنوری میں شراکت داروں کی جانب سے منافع اور سالانہ بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی 50شکایات کو نمٹایا گیا۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

مزید خبریں