بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نو سال کی عمر میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے، ذہانت اور قابلیت سے پوری دنیا کو حیرت میں ڈالنے والی پاکستان کی پہچان ارفع کریم کی دوسری برسی کے موقع پر اسی کا ریکارڈتوڑنے والے کم عمر آئی ٹی پروفیشنلز کی جانب سے شمعیں روشن کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ارفع نے اپنی کمال مہارت سے صرف نو برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائکروسافٹ سرٹیفائڈ اسپیشلسٹ کا اعزاز جیت لیا تھا، مگر زندگی کے ہاتھوں کئی روز لڑنے کے بعد بھی شکست کھا گئی، اپنی زندگی میں کچھ ایسے شعر بھی لکھے جو شائد اسی کے لئے تھے۔

شوخ چنچل اور اپنی زندگی کھل کر جینے والی ارفع آج ہم میں نہیں ہے مگر ارفع کی طرح یہ کم عمر مائیکروسافٹ پروفیشنلز اس کا مشن جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں، ارفع کریم رندھاوا ایک پھول تھا جو مرجھا گیا،،مگر اس کی خوشبو آج بھی دل و دماغ پر مہک رہی ہے، خدا سے دعا ہے کہ ایسی ذہین بیٹیوں سے اس زمین کو نوازتا رہے۔
   

اہم ترین

مزید خبریں