تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسلام آباد: شہرکے داخلی اورخارجی راستے سیل، اضافی نفری تعینات

اسلام آباد: ڈی چوک اور گردونواح میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی جبکہ اسلام آبادکا جی ٹی روڈ سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روات سے اسلام آباد آنے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر  بند کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ اورعوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کوسیل کردیا گیا جبکہ اسلام آباد کے اندرون شہر میں ڈی چوک اور گردونواح میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

اسلام آباد کا جی ٹی روڈ سے رابطہ منقطع ہے، روات سے اسلام آباد آنے والی سڑک کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ بعض اہم شاہراہوں پر بھاری مشینری کی مدد سےکھدائی کرکےاس میں پانی چھوڑ دیا گیا ہےتاکہ ان راستوں کوعبور نہ کیا جاسکے، اکثرمقامات پر پنجاب اور آزاد کشمیر سےمنگوائی گئی پولیس کی اضافی نفری کا گشت جاری ہے۔

چند حساس مقامات پر رینجرزکے جوان کے مستعد کھڑے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس اور رینجرزکا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔ جی ٹی روڈ سے پشاور اور پنجاب کی طرف سے لوگوں کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جا رہا اور ان سےغیرضروری پوچھ گچھ کی جارہی ہے، عوام کو اس سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شہرمیں پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے گئے ہیں، اسلام آبادکے حساس علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کےریڈزون میں سیل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ ادھرتحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان کی پکڑدھکڑ کا سلسلہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -