تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اسلام آباد: گارڈز نے جان پر کھیل کر امام بارگاہ کو تباہی سے بچالیا

اسلام آباد: سیکیورٹی گارڈز نے جان پر کھیل کر قصر سکینہ امام بارگاہ کو بڑی تباہی سے بچالیا، دھماکے اور فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ خودکش جیکٹ نہ پھٹنے پر حملہ آور نے خود کوگولی مارلی۔

اسلام آباد میں کھنہ پل کے قریب امام بارگاہ قصر سکینہ میں مغرب کے وقت خودکش جیکٹ پہنے حملہ آور نے داخل ہونے کی کوشش کی، روکنے پر حملہ آور نے سیکیورٹی پر مامور چاروں افراد کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق گارڈز کی مزاحمت پر حملہ آور نے بم پھینکا، دھماکے سے افرا تفری مچ گئی اس دوران حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی جیکٹ نہ پھٹ سکی، حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کیلیے خود کو گولی مارلی۔

واقعے کے بعد فوج، رینجرز اور پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، جاں بحق ہونے والوں میں اے آروائی نیوز کے کیمرہ مین خرم شہزاد قریشی کے  والد غلام حسین قریشی بھی شامل ہیں، لاشوں اورزخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان پمز پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر پچیس سے تیس سال ہے، فنگر پرنٹس اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد حملہ آور کی لاش منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب امام بارگاہ کے سیکورٹی انچارج نے بتایا کہ حملہ آور اکیلا تھا، اس نے پہلے گارڈز کو گولیاں ماریں، اور پھر اندر داخل ہوا، اندر کا دروازہ بند نہ کرتے تو بڑی تباہی ہوتی۔

 گارڈ نے بتایا کہ حملہ آور کی عمرپچیس سال تھی اور وہ دیکھا بھالا لگتا تھا،  امام بارگاہ کے گارڈ کے مطابق تمام سیکورٹی ان کی اپنی تھی، پولیس تعینات نہیں تھی۔

Comments

- Advertisement -