اشتہار

الطاف حسین کنفیوز اور ڈپریشن کا شکار ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ الطاف حسین سے قانون کے مطابق نمٹا جائے، ڈپریشن کا شکار الطاف حسین نے کراچی کو مشکلات میں ڈال دیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا الطاف حسین کے بیانات پر ردعمل سامنے آگئے، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد سراج الحق نے کہا کہ الطاف حسین نے متحدہ کے کارکنوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔الطاف حسین اپنا ماضی آئینہ میں دیکھ کر ایسے بیانات دے رہے ہیں۔،

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکن خود الطاف حسین سے متعلق فیصلہ کریں، سراج الحق نے واضح کیا کہ شباب ملی کا کوئی کارکن کراچی سے گرفتار نہیں ہوا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ حکومت الطاف حسین کا معاملہ سیاست کے بجائے قانون کے مطابق دیکھے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن امیدوارو ں کی طرح سیاسی جماعتوں کے انتخابی اخراجات کی حد طے کرتے ہوئے انٹر پارٹی الیکشن اپنی نگرانی میں کرائے۔

سراج الحق نے کہا کہ عام انتخابات 2018کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مالیاتی اور انتظامی امور میں خو د مختار ہونا چاہیے، اب بھی بیلٹ باکس انقلاب اور تبدیلی کا راستہ ہے، دھاندلی اور کرپٹ نظام ہمیشہ ہی مارشل لاء کا موجب بنے ہیں، انہوں نے کہا عوام کا بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھ رہا ہے اگر ایک بار عوام کا اعتماد اٹھ گیا تو جمہوریت کی پٹری ٹریک سے اتر جائیگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں